• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ، مسلم دنیا کی سب سے بڑی ایکسپو میں پاکستانی پویلین قائم ہوگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مسلم دنیا کی سب سے بڑی ایکسپو ،موسیاد ایکسپو ترکیہ میں پہلا میرا برانڈ پاکستان پویلین قائم ہوگا۔جگہ مختص کرالی گئی ہے ،تفصیلات کے مطابق پاک انٹرنیشنل بزنس فورم اس سال ترکیہ میں ہونے والی موسیاد ایکسپو میں میرا برانڈ پاکستان کا پویلین قائم کریگا ،اس مقصد کیلئے منتظمین سے پاکستانی پویلین کیلئے جگہ مختص کرالی گئی ہے، پاک انٹرنیشنل بزنس فورم کراچی چیپٹر کی مرکزی کابینہ کے اجلاس میں استنبول میں23 تا26 ستمبر ہونے والی موسیاد ایکسپو کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ فورم کے کراچی چیپٹر کے صدر اور بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر سہیل عزیز کی زیر صدارت اجلاس میں معروف پاکستانی برانڈز اور خصوصا میرا برانڈ پاکستان کی ایکسپو میں شرکت کرنے والے پاکستانی برانڈز کو اس انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید