• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرواعظ عمر فاروق کی بھارت اور پاکستان سے مذاکرات بحال کرنے کی اپیل

سری نگر(جنگ نیوز) مقبوضہ کشمیر کے چیف مذہبی رہنما میرواعظ عمر فاروق نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ باہمی تنازعات کے حل کے لیے دوبارہ مذاکرات کا آغاز کریں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پاس ایسا سیاسی مینڈیٹ موجود ہے جس کی بنیاد پر وہ خطے میں سفارتی عمل کو دوبارہ زندہ کر سکتے ہیں۔جمعہ کو سری نگر کی جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں حالیہ جنگ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ محض فوجی طاقت کے ذریعے دیرپا امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔پی ٹی آئی کے مطابق انہوں نے کہا، "جنگیں حالات بدل سکتی ہیں اور بے پناہ انسانی مصائب پیدا کر سکتی ہیں، لیکن پائیدار امن اور دیرپا حل کیلئے بالآخر مذاکرات، سفارت کاری اور مدبرانہ قیادت ہی ضروری ہوتی ہے۔ یہ کسی بھی فریق کی کمزوری نہیں بلکہ اس حقیقت کا اعتراف ہے کہ تنازعات صرف طاقت کے ذریعے حل نہیں کیے جا سکتے۔
دنیا بھر سے سے مزید