کراچی (نیوز ڈیسک)تین چوتھائی اسرائیلیوں کو 7اکتوبر جیسے ایک اور حملے کا خوف کھانے لگا۔ 66فیصد کا 7 اکتوبر سیکورٹی ناکامی کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ ،نیتن یاہو نگرانی میں تحقیقاتی کمیشن کی مخالفت، اسرائیل کی سیکورٹی صورت حال پر عوامی رائے منقسم، ٹیلی وژن سروے میں عوام کے تحفظات سامنے آ گئے۔ ٹائمز آف اسرائیل میں شائع اسرائیلی ٹیلی وژن چینل 12 کے ایک سروے کے مطابق تقریباً 74فیصد اسرائیلیوں کو خدشہ ہے کہ مستقبل میں 7 اکتوبر 2023 جیسا ایک اور بڑا حملہ ہو سکتا ہے۔