• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے دریائے چناب پر سلال ڈیم سے 70 ہزار کیوسک پانی چھوڑ دیا

سیالکوٹ (اے پی پی) بھارت کی جانب سے دریائے چناب پر واقع سلال ڈیم سے تقریبا 70 ہزار کیوسک پانی چھوڑے جانے کے بعد سیالکوٹ کے مقام مرالہ ہیڈ ورکس پر پانی کے بہا میں تقریبا 30 ہزار کیوسک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ترجمان محکمہ آبپاشی، آبی ماہرین اور متعلقہ حکام کے مطابق پانی کے بہا میں اضافے کے باوجود صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے اور دریا تاحال اپنے معمول کے بہا کے اندر ہے، کسی بھی مقام پر درمیانے یا اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ موجود نہیں۔ ترجمان محکمہ آبپاشی کے مطابق، ضلعی انتظامیہ متعلقہ ریسکیو ادارے دریائے چناب کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ پانی کی سطح میں کسی بھی غیر معمولی تبدیلی کی صورت میں بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔

اہم خبریں سے مزید