تہران /واشنگٹن (اے ایف پی /نیوز ڈیسک ) وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے تصدیق کہ ہے کہ ایران کے ساتھ تکنیکی مذاکرات کے لیے اسٹیو وٹکوف اورجیرڈ کشنر دوحاجائیں گے جبکہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کا بھی کہنا ہے کہ تہران نے ایک میٹنگ کی درخواست کی ہےجس کا انعقاد آج قطرکے دارا لحکومت میں ہوگا تاہم ایرانی نائب وزیرخارجہ کاظم غریب آبادی نے مذاکرات کی تردید کی ہے جبکہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح کیاہے کہ ماہرین کا ایک وفد مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کے حوالے سے بات چیت کے لیے رواں ہفتے دوحا جائےگا تاہم آنے والے دنوں میں امریکی فریق کے ساتھ کسی بھی سطح پر مذاکرات کے لیے کوئی ملاقات نہیں ہوگی‘ادھرایرانی انتباہ کے بعد جہازوں نے آبنائے ہرمز میں عمانی راستے کا استعمال ترک کر دیا ہےجبکہ قطر نے بھی ملک میں جہاز رانی اوردیگر بحری سرگرمیوں کو اگلی اطلاع تک عارضی طور پر معطل کردیاہے ‘عراقی حکومت نے ایران نواز گروپوں کو ہتھیار ڈالنے کے لیے تین ماہ کا وقت دے دیاجبکہ آبی گزرگاہ کے حوالے سے ایران عمان مشترکہ کمیٹی کا مسقط میں پہلا اجلاس ہوا ہے ۔سپریم لیڈرمجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر علی اکبر ولایتی نے بحرین کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایران کو سخت فیصلے لینے پر مجبور نہ کرے۔ صدرمسعودپزشکیان نے دعویٰ کیاہے کہ قطر میں منجمد ایران کے12ارب ڈالر کے اثاثوں میں سے چھ ارب ڈالر جلد جاری کردیئے جائیں گے۔