• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبوں کی مشاورت سے جامع زرعی قومی پالیسی جلد مرتب کی جائے، وزیراعظم

اسلام آباد( رانا غلام قادر)وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ صوبوں کی مشاورت سے جامع قومی زرعی پالیسی جلد از جلد مرتب کی جائے، یہ ہدایت گزشتہ روز اپنی زیرِ صدارت وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی تنظیمِ نو اور زرعی شعبے میں اصلاحات سے متعلق اہم جائزہ اجلاس کے دوران دی ۔ وزیراعظم نے زرعی شعبے میں ایپکس فورم قائم کرنے کی ہدایت کی ۔ یہ فورم ایگریکلچر انوویشن اور گروتھ پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کے حوالے سے ماہانہ اجلاس منعقد کریگا ۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ زرخیزی-ای (Zarkhez-e) زرعی قرضے پروگرام سے متعلق ملک گیر آگاہی مہم شروع کی جائے تاکہ کسانوں کو آسان زرعی قرضوں تک رسائی مزید بہتر بنایا جا سکے۔

اہم خبریں سے مزید