• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل، نیا بورڈ آف ڈائریکٹرز تشکیل دیدیا گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل ہونے پرنیا بورڈ آف ڈائریکٹرز تشکیل دیدیا گیا ،تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ایئرلائن کے شیئرز نئی انتظامیہ کو منتقل کر دیئے گئے۔ نئی انتظامیہ نے نیا بورڈ آف ڈائریکٹرز تشکیل دے دیا جس نےانوار علی حیدر کو چیئرمین منتخب کر لیا ہے،بورڈ آف ڈائریکٹرز کے دیگر اراکین میں جہانگیر پراچہ، گوہر اعجاز ، عارف حبیب، فضل شیخ، عقیل کریم ڈھیڈی اور فرزانہ فیروز شامل ہیں۔۔تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کا عمل شفافیت کے ساتھ مکمل ہونے کے بعد اس کے 100فیصد ملکیتی حقوق عارف حبیب کنسورشیم کو دے دیے گئے ہیں۔چیئرمین پی ائی اے ایکویٹی لمیٹڈ کے مطابق یہ انتظامی منتقلی، قومی فضائی کمپنی کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اس کے عالمی سطح پر شاندار وقار کو بحال کرنے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔انہوں نے بتایا کہ پی ائی اے کی ملکیت کی تبدیلی ایک شفاف، جامع اور مسابقتی نجکاری کے عمل کا نتیجہ ہے، جس کا مقصد قومی فضائی کمپنی کو نئی زندگی اور اس کے آپریشنز کو تقویت دینا ہے،اس ضمن میں تمام ملکی و بین الاقوامی ریگولیٹری قوانین کی پاسداری، عالمی قرض دہندگان کی رضامندی اور ضروری ٹیکس معاملات کی تکمیل کو یقینی بنایا گیا ہے جس کے بعد آج سے، پی آئی اے کی ملکیت اور انتظام، باضابطہ طور پر پاکستان کے معروف کاروباری اداروں پر مشتمل کنسورشیم کے سپرد کر دیا گیا ہے۔پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ کامیاب بولی دینے والے عارف حبیب کارپوریشن کی قیادت میں قائم خصوصی ادارہ (اسپیشل پرپز وہیکل)ہے۔

اہم خبریں سے مزید