کراچی(رفیق مانگٹ) امریکی سیاست اور عدالتی تاریخ کے ایک اہم موڑ پر، صدر ٹرمپ کو بڑا قانونی دھچکا دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے ان کی اپیل مسترد کر دی، جس کے بعد انہیں مصنفہ ای جین کیرول کو 5 ملین ڈالر ادا کرنا ہوں گے؛ یہ فیصلہ امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے پیر کو سنایا گیا، جس نے اس مقدمے کو سماعت کے لیے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔