اسلام آباد( رانا غلام قادر )اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں اور وفاقی محکمو ں سے سندھ کے کوٹہ پر بھرتیوں کا ڈیٹا طلب کرلیا ہے تاکہ یہ چیک کیا جا سکے کہ کوٹہ پر عمل کیا گیا ہے یا نہیں ؟اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے یہ استفسار کیا ہے کہ گریڈ چھ سے پندرہ تک کی سندھ اربن اور سندھ رورل کی کتنی آ سامیاں بنتی ہیں اور سندھ ڈومیسائل کے کتنے افراد بھرتی کئے گئے ۔