• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی حملے میں شہید رینجرز جوان ذیشان یونس مسیح کی آخری رسومات ادا

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) گلستان جوہر کراچی میں رینجرز کوارٹر پر حملے میں شہید ہونے والے جوان ذیشان یونس مسیح کی آخری رسومات پیر کو حیدرآباد میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں ‘ بابن شاہ قبرستان میں تدفین عمل میں آئی جس میں فوجی اوررینجرز افسران‘ اراکین سندھ اسمبلی صابرقائم خانی اورراشد خان سمیت بڑی تعداد میں افسران اورشہریوں نے شرکت کی۔ ر ذیشان یونس مسیح کی لاش جی او آر کالونی میں واقع اس کے گھر پہنچی تھی جس پر بڑی تعداد میں مسیحی برادری کے افراد جمع ہوگئے ۔ اس موقع پر شہید اہلکار کے والد یونس مسیح نے کہا کہ اس کے 3بیٹے رینجرز میں ہیں۔ ذیشان کی فرائض کی انجام دہی کے دوران شہادت میرے لئے قابل فخر ہے‘ شہید کے 4بچے ہیں ‘ پوتا ابھی چھوٹا ہے بڑا ہوا تو اسے بھی رینجرز کا جوان بناؤں گا ۔تدفین کے بعد رینجرز افسران نے قبر پرگلدستہ رکھا اس موقع پر رینجرز کے جوانوں نے سلامی پیش کی۔
اہم خبریں سے مزید