اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے مجھے ثالثی کی پیشکش کی اور ایک وفد بھیجا تھا ،اگر جے یو آئی آزاد کشمیر پیپلز پارٹی سے انتخابات میں اتحاد کرے تو میں ان کے ساتھ ہوں اور اس کی حمایت کروں گاجبکہ بلاول بھٹو زر داری نے جے یو آئی کے سربراہ سے ملاقات کے بعد کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی ثالثی کی پیشکش سے فائدہ اٹھایا جائے،میں آزاد کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے تیار ہوں چاہیے اس کی مجھے سزا دے دی جائے،کشمیر میں مہاجرین کی نشستوں پر ڈیڈ لاک رہ گیا ہے، احتجاج اور دھرنوں سے نشستیں ختم نہیں ہوں گی اس کا ایک ہی حل ہے قانون ساز ایوان سے آئینی ترمیم کی جائے ،کشمیر کے انتخابات میں پیپلز پارٹی اور جے یو آئی مکر الیکشن لڑیں گے، پیپلز پارٹی کی خواہش ہے کشمیر میں جے یو آئی کے ساتھ ملکر حکومت بنائے۔