اسلام آباد(صالح ظافر)پاکستان کے ممتاز سفارت کار اور برطانیہ میں سابق ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل چوہدری لندن میں اپنی ذمہ داریاں مکمل کرنے اور ایک ماہ کی رخصت گزارنے کے بعد دفتر خارجہ میں اپنی نئی تعیناتی کے لیے واپس آ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر محمد فیصل چوہدری نے جمعرات کو دفتر خارجہ میں اپنے جانشین اور موجودہ چیف آف پروٹوکول چوہدری محمد ٹیپو عثمان سے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے امور پر تفصیلی ملاقات کی۔ ٹیپو عثمان آئندہ ماہ کے آغاز میں برطانیہ میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔