• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے دورۂ ایران و ترکی میں دو چیف آف پروٹوکول نے باری باری ذمہ داریاں سنبھالیں

اسلام آباد(صالح ظافر)وزیراعظم شہباز شریف کے جاری دو ملکی دورے کے دوران ریاست کے دو اعلیٰ چیف آف پروٹوکول نے باری باری سفارتی ذمہ داریاں انجام دیں۔باخبر سفارتی ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ سبکدوش ہونے والے چیف آف پروٹوکول چوہدری محمد ٹیپو عثمان وزیراعظم کے وفد کے ہمراہ ایران گئے، جہاں انہوں نے دورے کے دوران پروٹوکول کی ذمہ داریاں نبھائیں۔بعد ازاں جب وزیراعظم کا وفد جمعہ ہی کے روز دو روزہ دورے پر ترکی کے تاریخی شہر استنبول پہنچا تو وہاں پاکستان کے نامزد چیف آف پروٹوکول نعمان بشیر بھٹی نے وفد کا استقبال کیا اور پاکستانی معززین کو پروٹوکول فراہم کیا۔ ذرائع کے مطابق نعمان بشیر بھٹی ایک روز قبل ہی استنبول پہنچ گئے تھے، جبکہ ٹیپو عثمان بھی دورے کے دوران وہاں موجود رہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر کی حیثیت سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل یہ وزیراعظم کے ہمراہ ٹیپو عثمان کا آخری غیر ملکی دورہ ہے۔ادھر ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری پیر 6 جولائی سے کرغزستان کا چار روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ صدر زرداری کے اس اہم دورے کے دوران چوہدری محمد ٹیپو عثمان اور نعمان بشیر بھٹی دونوں پروٹوکول کی ذمہ داریاں مشترکہ طور پر انجام دے سکتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید