اسلام آباد(صالح ظافر)عالمی سطح پر مخالفت کے باوجود بھارت نے ایک بار پھر سندھ طاس معاہدہ کو معطل رکھنے کے اپنے مؤقف کا اعادہ کرتےہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے مبینہ سرحد پار دہشت گردی کی حمایت جاری رہنے تک معاہدہ معطل ہی رہے گا۔جمعہ کو نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے بارے میں بھارت کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا۔