• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کو ایک ہفتہ دیا، ہم اچھے لوگ ہیں، ٹرمپ

کراچی (نیوز ڈیسک)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو بری طرح نشانہ بنایا، وہ معاہدہ کیلئےبے تاب ہیں، جنازے کیلئے ان کو ایک ہفتہ دیا، ہم اچھے لوگ ہیں ،امریکی شناخت کمزور کرنیکی کوششیں جاری ہیں۔وہ جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے اندرونی دشمن’’ انتہا پسندوں اور اشتراکیت ‘‘سے خبردار کیا۔ ملک بھر میں یومِ آزادی کی تقریبات، واشنگٹن میں تاریخی آتش بازی ،جشن شدید سیاسی تقسیم اور غیر معمولی گرمی سے متاثر، صدر کا قومی یکجہتی کے بجائے اندرونی خطرات و اشتراکیت پر سخت مؤقف، امریکا نے اپنی آزادی کی ڈھائی سوویں سالگرہ منائی، تاہم یہ جشن شدید سیاسی تقسیم اور غیر معمولی گرمی کی لہر کے ماحول میں منعقد ہوا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یومِ آزادی کے موقع پر ملک کے اندر موجود "انتہاپسندوں" اور "اشتراکیت کے دوبارہ ابھرتے خطرے" سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی شناخت کو کمزور کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا ہم نے ایران کو بری طرح نشانہ بنایا۔

اہم خبریں سے مزید