• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی خواتین کا اغوا و زیادتی کیس، مزید 4 ملزمان گرفتار، تفتیش وسیع

لاہور (امداد حسین بھٹی سے)صوبائی دارالحکومت میں سیر و تفریح اور سرمایہ کاری کے بہانے بلائی جانے والی دو غیر ملکی خواتین کے اغوا اور مبینہ زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت کیساتھ بڑا انکشاف سامنے آیا ہے، جس کے مطابق فیملی کے ایک اور شخص کے بھی اس گھناؤنے منصوبے میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس نے مرکزی ملزم رضا ڈار کے ساتھ مل کر اس پورے منصوبے کی منصوبہ بندی تیار کی۔پولیس نے مزید 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جس کے بعد مجموعی گرفتار ملزمان کی تعداد 8 ہو گئی ہے، جبکہ تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ گرفتاری کے دوران ایک ملزم زخمی بھی ہوگیا تھا، تحقیقات کے مطابق ملزمان نے غیر ملکی خواتین کو سیر و تفریح اور سرمایہ کاری کے بہانے لاہور بلایا اور بعد ازاں انہیں اغوا کرکے حبسِ بے جا میں رکھا۔ اس دوران خواتین کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے اہل خانہ سے ویڈیو کالز کے ذریعے رابطہ کروا کر بھتہ بھی وصول کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید