• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پائلٹوں پر جعلی لائسنسوں کا الزام ؛پی آئی اے کو 200 ارب روپے کا نقصان

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پائلٹوں پر جعلی لائسنسوں کا الزام ؛پی آئی اے کو 200ارب روپے کا نقصان، وفاقی حکومت نے50پائلٹس کے لائسنس منسوخ اور 33 لائسنس معطل کئے،وزارت دفاع کی طرف سے جمعہ کو وقفہ سوالات کے دوران تحریری جواب میں بتایا گیا کہ پائلٹوں کے جعلی لائسنسوں کے الزامات کے باعث برطانیہ، یورپی یونین اور امریکہ کی جانب سے پی آئی اے کی بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی کے نتیجے میں پی آئی اے کواگست 2020ء سے دسمبر 2024ء تک200ارب روپے کے محصولات کا نقصان ہوا، سول ایوی ایشن رولز 1994ء کے مطابق اہم اقدامات کے تحت وفاقی حکومت نے 50 پائلٹس کے لائسنس منسوخ اور 33 لائسنس معطل کئے ، پی آئی اے برطانیہ کی اپنی سب سے زیادہ منافع بخش مارکیٹ سے محروم ہو گئی، جس کا بر اور است فائدہ حریفوں ایمر یٹس، قطر ایئرویز، اتحاد ایئرویز، برٹش ایئر ویز اور در جن اٹلانٹک کو ہوا، جواب میں مزید بتایا کہ وفاقی کابینہ نے وزیر دفاع کی کنوینر شپ میں ایک کابینہ کمیٹی تشکیل دی ۔

اہم خبریں سے مزید