• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناظم آباد، نجی اسپتال سے زچہ کے آپریشن کے بعد مبینہ طور پر بچہ غائب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ناظم آباد میں نجی اسپتال سے زچہ کے آپریشن کے بعد مبینہ طور پر بچہ غائب ہوگیا، مشتعل افراد نے اسپتال میں توڑ پھوڑ شروع کردی جس پر ڈاکٹرز اور دیگر عملہ فرار ہوگیا، زچہ کے شوہر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد لیڈی ڈاکٹر نے بتایا آپکی اہلیہ حاملہ نہیں تھی بلکہ پیٹ میں ( ہوا ) بھری ہوئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ناظم آباد تین نمبر عیدگاہ گراؤنڈ کے قریب نجی اسپتال سے مبینہ طور پر نومولود غائب ہونے پر ورثاء مشتعل ہوگئے اور اسپتال میں توڑ پھوڑ شروع کر دی ۔ ورثاء کو مشتعل دیکھتے ہوئے اسپتال میں موجود ڈاکٹرز اور دیگر عملہ فرار ہوگیا ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی اسپتال پہنچی اور مشتعل افراد کو پرامن رہنے کی تاکید کرتے ہوئے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔۔ایس ایچ او ناظم آباد خالد رفیق کے مطابق اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچہ پیٹ میں تھا ہی نہیں۔
اہم خبریں سے مزید