• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے آئی کا منفی استعمال، خواتین ہراسانی کیسز میں اضافہ

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ملک بھر میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال سے خواتین کی جعلی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر انہیں حراساں کرنے کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تاہم ہر طبقے کی خواتین میں شعور آنے کی وجہ سے حراسگی کے کیسز کی نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی میں رپورٹنگ بھی بڑھ رہی ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی ائی اے کراچی طارق نواز نے اس نمائندے کو بتایا کہ ایسے کیسز پر کئی ملزمان کی گرفتاریاں کی گئی ہیں اور مقدمات زیر سماعت ہیں انہوں نے بتایا کہ کئی مذہبی رہنماؤں اہم شخصیات اور خواتین کے ساتھ جعلسازی کے انفرادی طور پر ایسے کیسز نمایاں طور پر سامنے آئے ہیں۔ طارق نواز نے کہا کہ ایسی کاروائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف خواتین بلیک میل نہ ہوں بلکہ آن لائن شکایات کے ساتھ ساتھ ان کے دفاتر پہنچ کر بھی رپورٹ کریں جن پر فوری کاروائی کی جاتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید