کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے سیکریٹری ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول محمد سلیم راجپوت کا تبادلہ کر کے ان کی جگہ علی احمد بلوچ کو سیکریٹری ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول مقرر کردیا ہے ،چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن کے مطابق محمد سلیم راجپوت کو سیکریٹری سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ایک دوسرے نوٹی فیکشن میں اسپیشل سیکریٹری ہوم سعید احمد شیخ کوتبدیل کر کے انھیں اسپیشل سیکریٹری قانون، پارلیمانی امور و کریمنل پراسیکیوشن مقرر کردیا گیا ،سعید احمد شیخ کو سیکریٹری قانون، پارلیمانی امور و کریمنل پراسیکیوشن کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا ہے۔