کراچی (طاہر عزیز۔۔۔اسٹاف رپورٹر) لانڈھی ٹاؤن کے چیئر مین عبدالجمیل خان نے کہا ہے کہ 6سو گلیوں میں سے463کی تعمیر مکمل کر چکے ہمارے آنے سے پہلے ٹاون میں سیوریج کا سو فی صد مسلئہ تھا ستر فی صد حل کر چکے ہیں سندھ حکومت نے ترقیاتی کاموں کی مد میں ایک روپے کا فنڈ لانڈھی ٹاؤن کو نہیں دیا سب کام اپنے وسائل اور او زیڈ ٹی سے بچت کرکے کئے گئےوہ پیر کو ٹاون آفس میں وائس چئیرمین محمد عمران، میونسپل کمشنر محمد نواز خان مہر،یو سی چیئر مینوں وائس چیئر مینوں اور افسران کے ساتھ بدل رہا ہے لانڈھی کے عنوان سے ٹاون کی تین سالہ کارکردگی اور سال 2026-27 کی بجٹ بریفنگ دے رہے تھے چیئر مین نے کہا کہ کہ رواں سال 3ارب 74 کروڑ9لاکھ 14ہزار 897روپے کا منظور کیا گیا ہے ٹاؤن میں تقریباً 60کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، جن میں سے بیشتر تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ لانڈھی ٹاؤن میں ریٹائرڈ اور وفات پا جانے والے ملازمین کے بقایاجات ہمیشہ ایک سنگین مسئلہ رہے ہیں، تاہم ہمیں فخر ہے کہ ہماری انتظامیہ نے اب تک 30 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے بقایاجات ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو ادا کیے ہیں۔