کراچی (نیوز ڈیسک) خفیہ وائٹ ہاؤس بنکر، ٹرمپ کے بال روم منصوبے کے جواز پر سوال اٹھا گیا۔ 400ملین ڈالر کا بال روم وائٹ ہاؤس ایسٹ ونگ کی جگہ زیر تعمیر، ٹرمپ کا مؤقف ہے کہ یہ سیکورٹی سہولت فراہم کریگا،سابق حکام کا کہنا ہے وائٹ ہاؤس کے نیچے پہلے ہی محفوظ زیرِ زمین مرکز موجود ہے ،11ستمبر حملوں کے بعد تیار کیا گیا تھا۔