• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای سی سی کی بونڈڈ اسٹوریج کی منظوری؛ غیر ملکی تیل کے ذخائر کیلئے دروازے کھل گئے

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) ای سی سی کی بونڈڈ اسٹوریج کی منظوری؛ غیر ملکی تیل کے ذخائر کیلئے دروازے کھل گئے، عمان کیساتھ 200ملین ڈالر کا تیل معاہدہ اور نئی پالیسی: پاکستان کا توانائی کے مراکز میں اضافے کا عزم۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اپنے پٹرولیم کی درآمد اور ذخیرہ کرنے کے نظام میں ایک اہم تبدیلی کرتے ہوئے بین الاقوامی تیل سپلائرز کو ملک میں پٹرولیم مصنوعات لانے، انہیں کسٹمز-بونڈڈ اسٹوریج میں رکھنے اور بعد میں یہ فیصلہ کرنے کی اجازت دے دی ہے کہ آیا انہیں مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنا ہے یا دوبارہ برآمد کرنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید