• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کے مختلف علاقوں میں ہونیوالے احتجاج کے باعث ٹریفک جام

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہو گیا۔پولیس کے مطابق مین منگھو پیر روڈ گڈ لک شادی ہال جانب لیاری ایکسپریس وے ٹول پلازہ دونوں اطراف علاقہ مکینوں نے بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا جس کی وجہ سے ٹریفک معطل ہوگیا ، احتجاج کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ دارالعلوم کورنگی کے الیکٹرک آفس کے سامنے علاقہ مکینوں نے بجلی کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گ جس کی وجہ سے 8 ہزار روڈ کورنگی سنگر چورنگی جانب مرتضیٰ چورنگی آنے جانے والے دونوں روڈ پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی ۔
اہم خبریں سے مزید