کراچی( اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ماضی میں پورے ملک میں صرف چار صوبے اور چند ڈویژن تھے، اب نئے صوبے بنانے کی باتیں کیوں کی جارہی ہیں، سندھ کا انتظامی نظام بااختیار ہے تاہم اختیارات کو مزید نچلی سطح تک بہتر انداز میں منتقل کرنے کی ضرورت ہے، کہیں حکومت اچھا کام کررہی ہے تو کہیں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے، سندھ کی تقسیم کی بات عوام کے لیے جذباتی معاملہ بن جاتی ہے، پیپلزپارٹی آئین پر عملدرآمد اور صوبائی خودمختاری پر یقین رکھتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں سندھ کی دوسری بڑی ای اسپورٹس چیمپئن شپ 2026کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ میں نئے صوبے کے قیام کے حوالے سے سندھ اسمبلی پہلے ہی اپنا واضح فیصلہ دے چکی ہے کہ سندھ کو تقسیم نہیں کیا جائے گا۔