• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں اسلحہ ڈیلرز کیلئے ڈیجیٹل نظام متعارف، 350 ڈیلرز کی تربیت

لاہور(آصف محمود بٹ) پنجاب میں اسلحہ ڈیلرز کیلئے ڈیجیٹل نظام متعارف، 350ڈیلرز کی تربیت۔ اسلحہ و ایمونیشن کے موجودہ اسٹاک کی ڈیجیٹل انٹری، خرید و فروخت کا ریکارڈ، رجسٹریشن اور تصدیقی عمل سمجھایا گیا۔ ڈیلرز کا کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہونے کا شکوہ،وزیراعلیٰ سے صوبے میں اسلحہ لائسنس پر پابندی ختم کرنے مطالبہ محکمہ داخلہ نے صوبے بھر کے اسلحہ ڈیلرز کو جدید ڈیجیٹل نظام سے منسلک کرنے کی جانب اہم پیش رفت کرتے ہوئے پنجاب آرمز لائسنس (PAL) پورٹل کے استعمال، ڈیلرز کی آن لائن رجسٹریشن، موجودہ اسلحہ و ایمونیشن کے اسٹاک کی ڈیجیٹل انوینٹری اور آئندہ خرید و فروخت کے لین دین کا آن لائن ریکارڈ مرتب کرنے کے حوالے سے جامع تربیتی پروگرام منعقد کیا، جس میں صوبہ بھر سے تقریباً 350اسلحہ ڈیلرز نے شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید