اسلام آباد (زبیر قصوری)ڈائریکٹر جنرل وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی ہدایت پر ملک بھر میں غیر قانونی اور غیر مجاز انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بغیر لائسنس انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے، آن لائن فراڈ اور سائبر کرائم میں سہولت کاری کرنے والے عناصر کے خلاف مختلف زونز میں کارروائیاں جاری،ذرائع کے مطابق کارروائیوں کا ہدف ایسے افراد اور کمپنیاں ہیں جو متعلقہ اداروں سے لائسنس یا قانونی اجازت حاصل کیے بغیر انٹرنیٹ سروس فراہم کر رہے ہیں، غیر قانونی نیٹ ورکس چلا رہے ہیں یا ان سہولتوں کو آن لائن فراڈ، سائبر کرائم اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔