• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو روز میں ایرانی اہداف پر 170 حملے کیے، ساحل کے نزدیک اہداف کو نشانہ بنایا، امریکی سینٹکام

فوٹو: اسکرین گریب۔سینٹکام
فوٹو: اسکرین گریب۔سینٹکام

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے دو روز میں ایرانی اہداف پر 170 سے زائد حملے کیے، ان حملوں میں ساحل کے نزدیک فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔

ٹامپا فلوریڈا سے امریکی سینٹکام کے مطابق حملوں میں فضائی دفاعی نظام، ڈرون، میزائل ذخائر، فوجی کشتیاں اور لاجسٹک انفرااسٹرکچر نشانہ بنے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق حملوں کا مقصد ایران کی ہرمز میں کمرشل جہازوں پر حملہ کرنے کی صلاحیت کمزور کرنا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج نے جون کی دو روزہ کشیدگی کی نسبت اس بار 14 گنا زیادہ ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید