• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی عمانی اور ترک ہم منصبوں سے ٹیلیفونک گفتگو

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی۔فوٹو: فائل
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی۔فوٹو: فائل

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی عمانی وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی اور ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ٹیلیفون پر علیحدہ علیحدہ گفتگو ہوئی۔

تہران سے ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق گفتگو میں آبنائے ہرمز کی صورتحال سمیت حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر تینوں وزرائے خارجہ نے کشیدگی میں اضافہ روکنے کے لیے سفارتی چینلز استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ادھر انقرہ سے ترک وزارت خارجہ کے مطابق ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی سے خطے کی موجودہ صورتحال اور جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید