• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ نے انقرہ سے واپسی پر سیکرٹ سروس کے کہنے پر پرانے طیارے میں سفر کیا

امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے انقرہ سے واپسی پر ایران سے کشیدگی کے پس منظر میں سیکرٹ سروس کے کہنے پر پرانے طیارے میں سفر کیا۔

نیٹو کانفرنس کے خاتمے پر ٹرمپ نے قطر سے تحفے میں ملے طیارے کی بجائے ایئرفورس ون میں سفر کیا تھا۔ خود ٹرمپ سے جب پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ "وہ اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں، جنہیں ایران قتل کرنا چاہتا ہے، لیکن طیارے کی تبدیلی کا سیکیورٹی خدشات سے تعلق نہیں"۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے جس پرانے ایئر فورس ون میں سفر کیا اس کے مسافروں کو دوران پرواز کھڑکیوں کے شیڈز اوپر کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پر کہا ہے کہ "کھڑکیوں کے شیڈز اس لیے اٹھانے کی اجازت نہیں تھی، کیوں کہ ممکنہ طور پر وہ ایک خطرناک پرواز تھی"۔

 اس طیارے نے دوران پرواز اپنا ٹریکر بھی بحیرہ اسود پار کرنے تک بند رکھا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید