چین کے صوبے فوجیان میں جوتے بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک ہوگئے۔
چینی میڈیا کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں ریسکیو کی درجنوں گاڑیوں اور عملے نے حصہ لیا۔
چینی صدر شی جن پنگ نے فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔