کراچی(طاہر عزیز ۔۔ اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے اپنی صحت سے متعلق سوشل میڈیا اور مختلف ذرائع ابلاغ پر گردش کرنے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں اور صحت یابی کے مراحل سے گزر رہے ہیں اپنے ویڈیو بیان میں سید ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ وہ چار پانچ روز قبل کراچی سے ابوظہبی گئے تھے جہاں ان کا ایک معمولی طبی پروسیجر ہوا انہوں نے کہا کہ پروسیجر کامیاب رہا اور انہیں دو روز قبل ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا، اب ان کی طبیعت مکمل طور پر بہتر ہے انہوں نے کہا کہ آج میڈیا پر چلنے والی بعض خبروں کے باعث ان کے چاہنے والوں اور خیر خواہوں میں تشویش پیدا ہوئی، جس پر وہ سب کے شکر گزار ہیں ۔