• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف نے گندم کی قیمتوں میں تیز رفتار اضافے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے گندم کی قیمتوں میں تیز رفتار اضافے کا نوٹس لے لیا۔ انکی ہدایت پر جمعہ 10 جولائی کو وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین کی زیر صدارت وفاقی ویٹ بورڈ کا ھنگامی اجلاس ھوا جس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز، سیکرٹریز فوڈ، سیکرٹریز زراعت، ڈائرکٹرز جنرل خوراک شریک ہوئے، فیڈرل ویٹ بورڈ کو بتایا گیا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے فیصلہ کر لیا ھے کہ وہ عوام کو سستا آٹا کی فراھمی کی خاطر صوبے کے ترقیاتی کامو ں کے لئے مختص فنڈز میں کمی کنے کے لئے گریز نہیں کریں گی۔پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے سنٹرل چئیرمین بدر دین نے پفما کا موقف اعداد وشمار کے ساتھ پیش کرتے ھوے فیڈرل ویٹ بورڈ میں اڑھائی سے چار لاکھ ٹن گندم کی فوری امپورٹ کی سفارش کی وفاقی گندم بورڈ کے چئیرمین رانا تنویر حسین نے پندرہ بیس یوم میں فیڈرل ویٹ بورڈ کا نیا اجلاس طلب کرنے کا عندیہ دیا پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چئیر مین بدر دین کی تجویز پر وفاقی ویٹ بورڈ گندم امپورٹ پالیسی تشکیل دینے پر غور کرے گا امپورٹ پالیسی ایسی ھو گی کہ فلور ملننگ انڈسٹری، ایگریگیٹرز تمام اسٹیک ھولڈرر بلا رکاوٹ گندم امپورٹ کر سکیں گے، فیڈرل ویٹ بورڈ کو بتایا گیا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے فیصلہ کر لیا ھے کہ وہ عوام کو سستا آٹا کی فراھمی کی خاطر صوبے کے ترقیاتی کامو ں کے لئے مختص فنڈز میں کمی کنے کے لئے گریز نہیں کریں گی پنجاب بھر کے لوگوں کو گزشتہ دو سالوں کی طرح سستا آٹے کی وافر فراھمی کا میکانزم مہیا کرینگی۔

اہم خبریں سے مزید