• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک سائنس، گزشتہ برس کے مقابلے میں پانچ ہزار زائد امیدوار اے ون گریڈ میں کامیاب

کراچی (محمد عسکری/ اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے دہم جماعت برائے سال 2026کے سالانہ امتحانات سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔سالانہ امتحانات 2026میں گزشتہ برس کے مقابلے میں پانچ ہزار سے زائد امیدوار اے ون گریڈ میں کامیاب ہوئے۔ نمایاں پوزیشنزحاصل کرنے والے سائنس و جنرل گروپ اور خصوصی طلباء و طالبات کے امیدواروں میں پہلی پوزیشن کو دو لاکھ روپے، دوسری پوزیشن کو ایک لاکھ 50 ہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے امیدوارایک لاکھ روپے کے کیش ایوارڈز، میرٹ سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے ۔سائنس گروپ میں فیلکن ہاؤس گرامر اسکول نارتھ کراچی کے محمد اذلان سید ولد معراج احمد رول نمبر 302596 نے 94.55فیصد نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن، ایپکس اسکول ماڈل کالونی کی ریجا کامران بنت کامران احمد رول نمبر 457856 نے 94.00 فیصد نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن جبکہ عثمان پبلک اسکول کیمپس 1 نارتھ کراچی کی عائشہ عدنان بنت سید محمد عدنان سلیم رول نمبر 427075 نے 93.91 فیصد نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ناظم امتحانات احمد خان چھٹو نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے اس سال سائنس گروپ کے امتحانات میں 176152 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے اور 175200 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ952 امیدوار غیر حاضر رہے اور 29655امیدوار فیل قرار پائے۔ سائنس گروپ کے امتحانات میں 91481 طلباء اور84671طالبات شامل ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب 80.87فیصد رہا۔ کامیاب امیدواروں میں 35,529اے ون گریڈ،51,022اے گریڈ، 34,910بی گریڈ،17,153 سی گریڈ، 3060ڈی گریڈاور14نے ای گریڈ حاصل کیا۔ میٹرک بورڈ کراچی کے تحت میٹرک سائنس کے سالانہ امتحانات برائے 2026میں اے ون گریڈ امیدواروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ، گزشتہ برس کے مقابلے میں پانچ ہزار سے زائد امیدوار اے ون گریڈ میں کامیاب ہوئے۔

اہم خبریں سے مزید