• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

(TTS) کے تحت اساتذہ کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کی منظوری

کراچی(سید محمد عسکری) وفاقی حکومت نے جامعات میں ٹینیور ٹریک سسٹم (TTS) کے تحت خدمات انجام دینے والے اساتذہ کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کا اطلاق یکم جولائی 2026ء سے ہوگا۔ تاہم اس اضافی تنخواہ کا بوجھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بجائے متعلقہ جامعات پر ڈال دیا گیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ آفس میمورنڈم کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزیرِ اعظم کے 20 ستمبر 2021ء کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے ٹی ٹی ایس پے پیکیج 2026ء کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور اسسٹنٹ پروفیسر کی تنخواہوں کے موجودہ اسکیلز پر نظرِ ثانی کی گئی ہے۔ نظرِ ثانی شدہ اسکیل کے مطابق ٹی ٹی ایس پروفیسر کی کم از کم تنخواہ 3 لاکھ 94 ہزار 875 روپے سے بڑھا کر 4 لاکھ 7 ہزار 230روپے، سالانہ اضافہ 19ہزار 305 روپے سے بڑھا کر 20 ہزار 320روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 6 لاکھ 84 ہزار 450 روپے سے بڑھا کر 7 لاکھ 12ہزار 30روپے کر دی گئی ہے۔ اسی طرح ایسوسی ایٹ پروفیسر کی کم از کم تنخواہ 2 لاکھ 63 ہزار 250 روپے سے بڑھا کر 3لاکھ 70ہزار 810 روپے، سالانہ اضافہ 15 ہزار 356 روپے سے بڑھا کر 18 ہزار 320 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ تنخواہ 4 لاکھ 93ہزار 590روپے سے بڑھا کر 6لاکھ 45 ہزار 610روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسسٹنٹ پروفیسر کی کم از کم تنخواہ 1 لاکھ 75 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر 2لاکھ 88ہزار 20روپے، سالانہ اضافہ 12 ہزار 65 روپے سے بڑھا کر 17ہزار 720روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 3لاکھ 56ہزار 475 روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ 53 ہزار 820 روپے کر دی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید