• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ نعیم کی اپیل پر مہنگائی اور پیٹرولیم لیوی کیخلاف ملک گیر احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کی جانب سے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرولیم لیوی کے نام پر بھاری ٹیکس وصولی اور مہنگائی کیخلاف کراچی تا کشمور بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ سندھ بھر میں مہنگے پیٹرول اور ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف شدید نعرے بازی، ریلیاں اور دھرنے دیئے گئے۔ شرکاءنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ” پیٹرولیم لیوی کے نام پر غنڈہ ٹیکس نامنظور، بجلی، گیس،پیٹرول سستا کرو، عوام کو جینے دو،حکمرانو شرم کرو، اپنی عیاشیاں اور مراعات ختم کرو“کے نعرے درج تھے جبکہ مظاہرین مہنگاپیٹرول،مہنگی بجلی اور حکمرانوں کے عوام دشمن ظالمانہ اقدامات کیخلاف فلگ شگاف نعرے بھی لگارہے تھے۔
اہم خبریں سے مزید