کراچی( افضل ندیم ڈوگر) جاپان کے شہر اوساکا سے دبئی جاتے ہوئے امارات ایئر کے کارگو طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ایک انجن کے ساتھ ہنگامی لینڈنگ کی۔ پاکستان سے اوور فلائنگ کے دوران پرواز ای کے 9801کے ایک انجن میں کوئٹہ کے قریب فنی خرابی پیدا ہوئی۔ کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کرکے ٹیکنیکل لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ کپتان نے خراب انجن کو بند کرکے دوسرے انجن کی مدد سے شام 5:05 بجے کراچی لینڈ کیا۔ مرکزی انجن کی خرابی دور کرنے کیلئے انجینئرنگ ٹیم نے کام شروع کردیا ہے۔ عملہ ریسٹ کیلئے ہوٹل منتقل ہوگیا ہے۔ سامان سے بھرے طیارے کی پیر کی دوپہر کو منزل کیلئے روانگی متوقع ہے۔