ڈیرہ مراد جمالی ( نامہ نگار)کچھی میں نامعلوم افراد سوئی سدرن گیس کمپنی کے آفس پر دستی بم پھینک کرفرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اتوار کو کچھی میں نامعلوم افراد نے سوئی سدرن گیس آفس پر دستی بم پھینکاجو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے دفتر کمپیوٹرز اوردیگر سامان کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزیدکارروائی شروع کردی۔