• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بونیر، دہشت گردوں کی فائرنگ، سی ٹی ڈی پولیس کے سب انسپکٹرشہید

بونیر (آئی این پی)بونیرکے علاقہ طوطالئی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی پولیس کے سب انسپکٹرشہیدہوگئے۔ جبکہ حملہ آورفرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس کے سب انسپکٹرمسکین زادہ خان بونیرکے علاقہ طوطالئی میں ڈیوٹی کے سلسلے میں موجود تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پرفائرنگ کردی۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے سب انسپکٹرمسکین زادہ خان موقع پر ہی شہید ہوگئے ۔
اہم خبریں سے مزید