کراچی (نیوز ڈیسک) فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ترکیہ میں شاندار استقبال، تقریب کا انعقاد، ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلجوق بایراکتار اوغلو نے پاک فوج سربراہ کا خیرمقدم کیا۔ پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ترکی کے دارالحکومت انقرہ پہنچنے پر سرکاری مہمان کی حیثیت سے شاندار فوجی اعزاز کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلجوق بایراکتار اوغلو نے ان کا خیرمقدم کیا، جہاں فوجی اعزازی تقریب بھی منعقد ہوئی۔