• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھوں مخلص کارکن کنفیوز، جھگڑا خود ختم کرنا ہوگا کوئی دوسرا نہیں کرسکتا، وسیم اختر

کراچی(طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر) سابق میئر کراچی وایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ پارٹی کے موجودہ حالات اور آپس میں دست و گریباں ہونے سے ذمہ داروں کانقصان نہیں ہو رہاہزاروں لاکھوں مخلص کارکن کنفیوز ہیں کہ وہ کہاں جائیں ہمیں جھگڑا خود ہی ختم کرنا ہو گاکوئی دوسرانہیں کر سکتا میری کوشش ہے کہ چیزوں کو لائن اپ اور ٹھیک کروں وہ پیر کو کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم کیو ایم کے دیگر رہنما وسیم آفتاب اورسیلم تاجک بھی موجود تھے وسیم اختر نے کہا کہ شہر کراچی تباہ ہو چکا ہے اس کی بڑی وجہ پارٹی میں پڑنے والا ڈنٹ ہے اتحادرہے گا تو گلیاں اور سڑکیں بھی بنیں گےجوحالات دیکھ رہا ہوں پانی بہت اوپر جا چکا ہے قیادت کا عوام اور کارکنوں سے رابطہ ختم ہو گیا ہے بچے ہوئے کارکنوں کوسو سو کی ٹکڑیوں میں تقسیم کر دیں گےتو کیا بچے گا انہیں ایک دوسرے کے خلاف بھڑکا یا جا رہا ہے اس طرح کے رویوں سے عوام اور کارکنوں کو دھوکا دیا جا رہا ہےایم کیو ایم ایک بڑی طاقت اور اس کی ایک طویل جدو جہد ہے لیکن دو چار ہفتوں سے جو چیزیں ہوئیں پارٹی میں نظم وضبط اور اخلاقیات نظر نہیں آتاہم نے کبھی اپنے اشوز کو سڑکوں پر یا میڈیا میں ڈسکس نہیں کیا تھااختلافات کو بند کمروں میں بیٹھ کر طے کیا۔

اہم خبریں سے مزید