کوئٹہ(پ ر)صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے خضدار سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی و قبائلی عمائدین ، معتبرین اور سائلین نے ملاقات کی اور اپنے اپنے علاقوں کو درپیش مسائل ، ترقیاتی ضروریات اور عوامی مشکلات سے آگاہ کیا صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خضدار اور جھالاوان کے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ، عوامی مسائل حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہےانہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں انہوں نے سائلین کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیںانہوں نے کہا کہ بجٹ میں جھالاوان کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور نئے منصوبوں کے لیے خطیر فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔