کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ اور میٹرو ولیٹن کارپوریشن کا صوبائی دارالحکومت میں تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے تحت کاسی روڈ پر انسدادِ تجاوزات آپریشن کیا گیا آپریشن اسسٹنٹ کمشنر سٹی امیر حمزہ کی نگرانی میں ٹریفک پولیس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے مشترکہ طور پر کیاجس دوران سڑکوں، فٹ پاتھوں اور سرکاری اراضی سے غیرقانونی تجاوزات ہٹا دی گئیں ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔