کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان امن جرگہ کے سربراہ لالہ یوسف خلجی نے کہا ہے کہ بلوچستان سے نفرتوں اور قبائلی دشمنوں کے خاتمے کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا ورنہ آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گیصوبے میں آئے روز دہشت گردی کے واقعات میں بے گناہ افراد شہید ہورہے ہیں ہمیں سیاست سے بالاتر ہوکر صوبے میں امن کی بحالی کیلئے اپنا کرداراد اکرنا ہوگایہ بات انہوں نے قبائلی رہنما سردار احمد خان غیبزئی ، جمعیت علماء اسلام کے رہنما سینیٹر عبدالشکور غیبزئی اور دیگر کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہیانہوں نے کہا کہ اس وقت پورا صوبہ دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے آئے روز بے گناہ افراد کو شہید اور مال بردارگاڑیوں کو نذر آتش کیا جاتا ہے لیکن حکومت کی رٹ کہیں نظر نہیں آرہی ہمیں قیام امن کیلیے مل کر کردار اداکرنا ہوگا۔