کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ضلع مستونگ کے علاقے کردگاپ کے رہائشی غلام محی الدین نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ میرا بیٹا 3 جولائی کو گھر سے ناراض ہوکر نکلا اور تاحال واپس نہیں آیااگر اس کا تعلق کسی مسلح تنظیم سے ہوا تو میرا اور میرے خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔