کوئٹہ(این این آئی) صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی اور نیشنل پارٹی کے سابق سینیٹر میر کبیر محمدشہی نے جمعرات کو میر ندیم الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میر شفیق مینگل کی رہائش گاہ پر خضدار میں خودکش حملے پر اظہار افسوس کیا انہوں نے شہداء کی مغفرت کی دعا اور زخمیوں کے جلد صحتیابی کی دعاکی۔