• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرچر روڈ سے روزنامہ جنگ کے نامہ نگار کی موٹر سائیکل چوری

کوئٹہ(نامہ نگار)روزنامہ جنگ کے ہرنائی میں نامہ نگار کی موٹرسائیکل انکے گھر کے سامنے چوری ہو گئی ۔صوبائی دارالحکومت میں چوری کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں۔ چور دن دیہاڑے گھروں کے سامنے سے موٹرسائیکلیں لے کر آسانی سے فرار ہو جاتے ہیں ۔گزشتہ روز کوئٹہ کی مصروف ترین اور کاروباری شاہراہ آرچر روڈ پر واقع اسلامیہ کالج کے سامنے والی گلی شاہ ٹاور کے قریب ،آزان پلازہ کے سامنے سے نا معلوم چور روزنامہ جنگ کوئٹہ کے نامہ نگار کی سی ڈی 70 موٹرسائیکل چوری کر کے فرار ہو گئے۔پریس کلب ہرنائی کے عہدیداروں نے آئی جی پولیس بلوچستان، ڈی آئی جی کوئٹہ اور پولیس کے دیگر اعلیٰ حکام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ شہر میں موٹرسائیکل چھیننے اور چوری کرنے والے منظم گروہوں اور ان کی سرپرستی کرنے والے عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا حکم دیں تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کریا جائے۔
کوئٹہ سے مزید