کوئٹہ(خ ن) جولائی محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق میسرز سن انٹرپرائزز، کوئٹہ کو مالی سال 2017-18 اور 2018-19 کے دوران واجب الادا سرکاری ٹیکس جمع نہ کرانے اور نہ ہی مقررہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی وجہ سے ، فوری طور پر بلیک لسٹ کیا جاتا ہے۔یہ کارروائی واجب الادا سرکاری ٹیکس جمع نہ کرانے اور مقررہ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی ہے۔لہٰذا آئندہ احکامات تک مذکورہ فرم ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز، بلوچستان کے تحت ہونے والی کسی بھی خریداری، ٹینڈر، کوٹیشن یا معاہداتی عمل میں حصہ لینے کی مجاز نہیں ہوگی۔