ٹورنٹو، کینیڈا (شکیل یامین کانگا) انگلینڈ نے شاندار کارکردگی دکھاکر فرانس کو تیسری پوزیشن بھی حاصل نہیں کرنے دی اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6-4کے ہائی اسکورنگ میچ میں کی شکست دیکر فیفا ورلڈ کپ میں برانز میڈل حاصل کرلیا۔ انگلینڈ نے فرانس کا دفاع تباہ کرتے ہوئے پہلے ہاف میں چار صفر کی برتری حاصل کی ، دوسرے ہاف میں فرانس کی کم بیک کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی ۔ فرانسیسی ٹیم نے ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار چار گول کا خسارہ حاصل کیا۔ انگلینڈ کے بوکایو ساکا نے ہیٹ ٹرک مکمل کی یہ موجودہ ٹورنامنٹ کی چوتھی ہیٹ ٹرک ہے ۔ وقفے کے بعد فرانسیسی کھلاڑیوں اور خاص طور پر ایمباپے کی کارکردگی متاثر کن رہی، فرانس نے اٹھارہ منٹ میں تین گول کرکے میچ تیزی پیدا کی لیکن انگلش کوچ نے صورتحال بھانپتے ہوئے تجربہ کار کھلاڑیوں کو میدان میں اتارا اور فرنچ اسکواڈ کی کوششیں ناکام بنادیں ۔65 ہزار سے زائد شائقین کی موجودگی میں میامی فٹ بال اسٹیڈیم میں دو منٹ 14سیکنڈ میں ڈیکلان رائس نے خوبصورت گول کرکے انگلینڈ کو برتری دلائی، پھر گولز کی برسات ہوگئی ۔ دوسرے ہاف میں فرانس نے انگلینڈ کے گول پر مسلسل حملے کئے۔ کپتان کلیان ایمباپے نے پہلا گول کیا۔ بارکولا نے دورا اور ایمباپے نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول کرکے خسارہ 4-3کیا اس وقت لگ رہا تھا کہ فرانس میچ میں واپس آجائے گا لیکن ساکا نے 87ویں منٹ میں پینلٹی پر گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی اور اسکور 5-3کردیا۔ کھیل کے اختتام لمحات میں انگلینڈ کے عثمان ڈیمبلے نے فرانس کا چوتھا گول کیا جواب میں انگلش کھلاڑی بیلنگھم نے گول کرکے ٹیم کو 6-4کی کامیابی دلوا دی۔ ورلڈکپ میں انگلینڈ اور فرانس کے درمیان یہ چوتھا مقابلہ تھا ۔ انگلینڈ نے تین اور فرانس ایک بار فتح اپنے نام کی۔