• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمباپے کا ورلڈکپ فٹبال میں سب سے زیادہ 22 گولز کا عالمی ریکارڈ

ٹورنٹو، کینیڈا(نمائندہ خصوصی)فرانسیسی کپتان کلیان ایمباپے اگرچہ رواں ورلڈ کپ فٹ بال میں ٹیم ک عالمی چیمپئن تو نہ بناسکے نہ ہی تیسری پوزیشن دلاسکے لیکن انہوں نے انفرادی طور پر ایسا ریکارڈ قائم کردیا جو طویل عرصے تک برقرار رہے گا ۔ انہوں نےورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ انگلینڈ کے خلاف تیسری پوزیشن کے میچ میں ایمباپے نے دوگول کرکے لیونل میسی کے 21گولز کا ریکارڈ بھی اپنےنام کرلیا اور گولڈن بوٹ کی دوڑ میں بھی میسی سے آگے نگل گئے ۔ وہ ورلڈکپ 2026 میں دس گول کرکے ٹاپ اسکورر بن گئے ۔ ایمباپے نے تین ورلڈ کپ کھیلے ہیں ان میں عالمی ریکارڈ 22گولز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہیں ۔ میسی کا یہ چھٹا ورلڈ کپ ٹورنامنٹ تھا۔

اسپورٹس سے مزید